برازیلیا: برازیل کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر رونالڈینو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو ایک ہوٹل میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

رونالڈینو برازیل کے شہر بیلو ہوریزونٹے میں مقامی فٹبال کلب کی جانب سے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے پہنچے تھے جہاں کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا۔

معروف فٹبالر نے رونالڈینو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہےتاہم کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے اور میں خود کو مکمل طور پر بہتر محسوس کرتا ہوں۔

دو مرتبہ فیفا ورلڈ پلیئر آف دی ایئر رہنے والے رونالڈینو کا مزید کہنا تھا کہ مقامی ہوٹل میں قرنطینہ ہوگیا ہوں اور جب تک ٹیسٹ منفی نہیں آتا یہیں قیام کروں گا۔

رونالڈینو سے قبل پرتگال سے تعلق رکھنے والے کرسٹیانو رونالڈو بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top