تائیوان کے معاملے پر چین کے اعلی ترین سفارت کار وانگ یی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ آگ سے نہ کھیلے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا تائیوان کو اسلحہ کی فروخت کا فیصلہ واپس لے، ورنہ بیجنگ واشنگٹن کے اقدامات کا بھرپور جواب دے گا، تائیوان کو اسلحہ کی فروخت چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، 

چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی مفادات اور ملکی سالمیت کی خاطر ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

امریکا نے تائیوان کے ساتھ دو اعشاریہ چار بلین ڈالر کی ایک اہم ڈیل کو حتمی شکل دی ہے۔

چین نے امریکا سے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید بگڑنے سے روکنے کی خاطر یہ ڈیل نہ کی جائے، چین تائیوان پر اپنا حق جتاتا ہے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top