اداکارہ کنزہ ہاشمی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں اداکارہ ترکی میں موجود چھٹیاں گُزار رہی ہیں۔
کنزہ نے اپنی تازہ تصویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں ایک خوبصورت طوطا ان کے ہاتھ پر بیٹھا ہے۔
اداکارہ کنزہ ہاشمی کی یہ تصویر پامو کلے کی ہے، جو ترکی کا خوب صورت شہر مانا جاتا ہے۔
اس سے قبل کنزہ ہاشمی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر وہ میں استنبول کے ساحل پر موجود تھیں۔
انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کنزہ ہاشمی نےکیپشن میں لکھا تھا کہ زندگی مختصر ہے اور دنیا وسیع ہے لہٰذا باہر نکلیں اور اس کی کھوج کریں۔
علاوہ ازیں کنزہ ہاشمی نے کچھ تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں اداکارہ کار میں موجود ہیں اور کھڑکی سے ترکی کے حسین مناظر دیکھ کر لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
اداکارہ نے لکھا تھا کہ لوگ سفر نہیں کرتے بلکہ سفر لوگوں کو اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔
کنزہ ہاشمی کی ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ برف پر بیٹھی غروب آفتاب کا خوبصورت منظر دیکھ رہی ہیں۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں