راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ ہولسی اقر کی ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور پاک ترک دفاعی تعلقات، سیکیورٹی تعاون، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف اور ترک وزیر دفاع نے خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور برادانہ تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آرمی چیف کا اس مو قع پر کہنا تھا کہ دونوں ممالک برادرانہ تعلقات کی عظیم تاریخ رکھتے ہیں جو پائیدار شراکت میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے ملاقات کے دوران ترکی کے وزیر دفاع کی جانب سے علاقائی امن میں پاکستان کے کردار کو سراہا گیا، ترک وزیر دفاع نے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوششوں کی بھی تعریف کی۔

ترک وزیر دفاع نے چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا سے بھی ملاقات کی۔ جنرل ریٹائرڈ ہولسی اقر نے پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور کو بھی سراہا۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top