ترکی کے ساحلی شہر ازمیر میں زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں جبکہ سمندر کا پانی ازمیر کے سڑکوں اور گلی کوچوں میں داخل ہوگیا ہے۔

جمعہ کی شام کو آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ اور سونامی کے باعث تاحال جانی نقصان کی اطلاع نہیں مگر متعدد عمارتوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ کے ہیڈ آفس  کی  ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق ازمیر کے علاقے سفری حصار  سے  17 کلومیٹر دور بحیرہ ایجیئن میں 6.6 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے ترکی کی مقامی وقت کے  مطابق چار بجکر51 منٹ میں محسوس کی گئے

ترکی میں 7.0 شدت کا زلزلہ سے  ابتک 20 عمارتوں کے منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں 

 ترک میڈیا کے مطابق ازمیر میں متعدد عمارتیں زمین بوس گئی ہیں جس کے نیچے گاڑیاں بھی دب گئیں۔

 یہ زلزلہ زیر زمین 16.54 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا تھا۔

ازمیر  کے گورنر  کوش گر نے نے زلزلے کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت تک  انہیں کسی جانی نقصان  کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ہم   ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ ادارے سے اطلاع ملنے پر عوام کو تازہ ترین صورتِ حال سے آگاہ کرتے رہیں گے۔

ازمیر ترکی کا تیسرا بڑا شہر اور استنبول کے بعد دوسری بڑی بندرگاہ ہے۔ یہ شہر صوبہ ازمیر کا دار الحکومت بھی ہے۔ یہاں زلزلے اور معمولی سونامی معمول کی بات ہے۔

وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو  نے اس موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ  "اس وقت تک   ازمیر کے علاقے  بورنووا  اور بائراکلی  میں چھ عمارتوں  کے  منہدم  ہونے کی اطلاع ملی ہے   دیگر  علاقوں  جن میں  اوشاک، دینزلی،  مانیسا ، بالیکسیر ، آئدن  اور موعلا  شامل ہیں  کے علاقوں میں  عمارتوں میں معمولی دراڑیں  ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے تاہم ابھی تک  جانوں کے ضیاع کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top