وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محمد مصطفیٰﷺ کا احترام انسانیت کا احترام ہے۔
محمد مصطفیٰﷺ کا احترام انسانیت کا احترام ہے،فرانس کےناسمجھ شدت پسندوں کو دنیا کا امن عزیز نہیں اور وہ ناقابل قبول حرکتیں کر رہے ہیں،حرمت رسولﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہےاس کو اچھی طرح سمجھ لو اور یہ بھی سمجھ لو کہ دنیا کا امن ایک دوسرے کے عقائد کو مان کر اور سمجھ کرچلنے سے وابستہ ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 25, 2020
فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ فرانس کے ناسمجھ شدت پسندوں کو دنیا کا امن عزیز نہیں اور وہ ناقابل قبول حرکتیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حرمت رسولﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس کو اچھی طرح سمجھ لو اور یہ بھی سمجھ لو کہ دنیا کا امن ایک دوسرے کے عقائد کو مان کر اور سمجھ کر چلنے سے وابستہ ہے۔
قطر کے سب سے بڑے سپر مارکیٹ گروپ المیرۃ نے فرانسیسی مصنوعات ہٹانے کا اعلان کر دیا۔
کویت اور قطر کے بعد اردن میں بھی فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ
اردن کے دارالحکومت عمان میں تاجروں نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا۔ سپر سٹورز اور دکانوں سے سامان ہٹا دیا گیا۔
پلے کارڈ پر عربی میں لکھا گیا ہے ''اپنے نبی محمدﷺ کی مدد کےلیے بائیکاٹ''
چیچنیا میں لاکھوں مسلمان آنحضور ﷺ سے محبت اور اظہار عقیدت پیش کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے
چیچنیا میں لاکھوں مسلمان آنحضور ﷺ سے محبت اور اظہار عقیدت پیش کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے pic.twitter.com/AAp596qoJk
— ترکی اردو (@TurkeyUrdu) October 25, 2020
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں