راولپنڈی: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان اَن فٹ ہو کر زمبابوے کیخلاف پہلا ون ڈے میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ کپتان بابراعظم نے کہا کہ وکٹ کافی اچھی لگ رہی ہے۔ ہماری کوشش ہے اچھی پارٹنر شپ کریں۔

انہوں نے کہا زمبابوے کو بڑا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے۔ ٹیم میں 4فاسٹ باوَلر شامل کیے ہیں۔ زمبابوے کےخلاف پہلے ون ڈے میں حارث رؤف ڈیبیو کریں گے۔

وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدی، عماد وسیم، عابدعلی، حارث سہیل، محمد رضوان، فہیم اشرف، افتخاراحمد اورامام الحق بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

بابر اعظم نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کھلاڑی مکمل فٹ ہیں اور ٹیم کا مورال بھی بلند ہے۔ زمبابوے کے خلاف اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ ہم کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لے سکتے۔

تازہ ترین:-

امام الحق اور عابدعلی کی بیٹنگ جاری ہے دونوں کی ابتک کی 10 اوور میں 46 کی پاٹنرشپ جاری ہے

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top