مکہ المکرمہ: سعودی شہری نے تیز رفتار گاڑی مسجد الحرام کے بیرونی دروازے سے ٹکرا دی۔
سعودی میڈیا کے مطابق واقعہ جمعہ کی رات کو پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز رفتارگاڑی پلاسٹک کی رکاوٹوں کو توڑتی مسجد کے صحن سے گزرتی ہوئی بیرونی دروازے سے جا ٹکرائی۔
تیز رفتارگاڑی چلانے والا ڈرائیور سعودی شہری بتایا جا رہا ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان گورنریٹ مکہ ریجن کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کا ذہنی توازن درست نہیں تھا جب کہ ڈرائیورکو تفتیش کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالےکر دیا گیا ہے۔
VIDEO : Security officials remove the car involved in the incident and arrested the driver.
— Haramain Sharifain (@hsharifain) October 30, 2020
Masjid al Haram is operating as per protocol with no closure pic.twitter.com/cdArIpZdwd
واقعے کے بعد سیکیورٹی حکام کی جانب سے گاڑی کو جائے حادثہ سے ہٹا دیا گیا۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں