پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا۔

حصص بازار میں ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 584 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 41 ہزار 850 پوائنٹس پر بند ہوا۔


حصص بازار میں آج 48 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جبکہ کاروبار کی مالیت 21 ارب روپے رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 94 ارب روپے بڑھ کر 7730 ارب روپے ہے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top