اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) نے یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کی ہے۔ نئی قیمتوں کا اعلان وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری حکومت کو بھجوا دی، سمری میں پیٹرول 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا نے اپنی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی ہے، اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار بھی رکھی جاسکتی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلان آج کرے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین 15 روز کے لیے کیا جائے گا۔

قبل ازیں وفاقی حکومت نے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پیٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 104.06 روپے فی لیٹر برقرار رکھا گیا۔ مٹی کا تیل 65.29 روپے فی لیٹر پر برقرار رہا جبکہ لائٹ ڈیزل 62.86 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top