کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی سب کا حق ہے لیکن یہ آزادی حد سے باہر  نہیں ہونی چاہیے۔

کینیڈا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متنازع فرانسیی جریدے چارلی ہیبڈو کی جانب سے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے سوال پر جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ آزادی اظہار رائے کا دفاع کریں گے مگر اس کی ایک حد ہونی چاہیے، ہمیں دوسروں کیلئے احترام کے ساتھ کام کرنا چاہیے اور کوشش کرنی چاہیے کہ غیر ضروری طور پر لوگوں کی دل آزاری نہ ہو۔

ان کاکہنا تھاکہ ہمیں اپنےالفاظ اور افعال کے دوسروں پر اثرات کا علم ہوناچاہیے اور ایسی کوئی بات نہیں کہنی چاہیے جس سے ہمارے ساتھ رہنے والوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچے اور خاص طور پر ایسے افراد جنہیں معاشرے میں بڑے پیمانے پر امتیازی سلوک کاسامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان پیچیدہ مسائل پر ذمہ داری کے ساتھ ڈائیلاگ کے لیے معاشرہ تیار ہے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top