عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں طوفان اور بارشوں نے سیلابی کیفیت اختیار کرلی ہے جس سے کئی علاقوں میں معمولات زندگی معطل ہوگئی اور لوگ اپنے گھروں یا ریلیف کیمپوں تک محدود ہوکر رہ گئے۔
ایسے میں ایک جوڑے جس نے کووڈ-19 کی پابندیوں کو بھی خاطر میں نہ لاتے ہوئے اسی ماہ شادی کا فیصلہ کیا تھا تاہم انہیں عین شادی والے روز چرچ جاتے ہوئے سیلابی ریلے کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے چار گھنٹے انہیں پانی کا بہاؤ کم ہونے کا انتطار کرنا پڑا۔
ایک ساتھ جیون بتانے کی قسم کھانے والے جوڑے نے سیلابی کو ریلے کو ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کرنے کووڈ-19 کے بعد سیلابی ریلے کو بھی مات دی جس سے اب ہمیشہ کے لیے ایک ہوگئے۔
بہادر دلہا دلہن کی شادی لباس میں سیلابی ریلے کو پار کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور صارفین نے دلہا دلہن کی دلیری کی تعریف کی اور شادی کی اس انوکھی تقریب پر مبارکباد بھی دی۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں