راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی، دوران آپریشن انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ مارا گیا۔

مارا گیا دہشتگرد معصوم شہریوں کے قتل، بھتے اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری کھیپ  بھی برآمد کی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار بھی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top