آواران: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی جانب سے ضلع آواران میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ اس دوران گولہ بارود سمیت اسلحے کا بڑا ذخیرہ اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے اور انتظامی کیمپس تباہ کردیے گئے ہیں اور آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top