راولپنڈی: بے نظیر بھٹو اسپتال میں والدین کو اصل بچے کی جگہ انتقال شدہ بچہ تھما دیا گیا۔ تدفین کے وقت بچے کے ہاتھ میں کڑا دیکھ کر حقیقت کھلی، تحقیقات کے بعد اسپتال انتظامیہ نے والدین کو اصل بچہ واپس کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اعجاز اور اس کی اہلیہ 3 دن کے بچے کو بیمار ہونے پر حویلیاں سے بینظیر اسپتال علاج کے لیے لائے تھے جہاں شعبہ اطفال کے ڈاکٹر نے بچے کو ہیپٹائٹس کا بتاکر ایمرجنسی میں داخل کردیا اور کچھ دیر بعد خون سے لت پت مردہ بچے کی لاش دیکر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
اعجاز اور اس کی اہلیہ نے اپنا بچہ سمجھ کر حویلیاں میں اس کی تدفین بھی کردی۔
تدفین کے بعد ماں نے بچے کا پیمپر اور کڑا دیکھ کر بتایا کے یہ میرا بچہ نہیں ہے اور بچے کے کرے پر بھی بچے کی والدہ کے بجائے کسی اورخاتون کا نام تھا۔
اصل حقیقت سامنے آنے کے بعد بچے کے والدین نے اسپتال پہنچ کر احتجاج کیا اور جب اسپتال انتطامیہ نے تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ بچہ تبدیل ہوگیا ہے اور انتظامیہ نے 24 گھنٹے بعد والدین کو ان کا بچہ حوالے کردیا۔
بینظیر بھٹو اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں کہ بچہ کیوں تبدیل ہوا۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں