اسلام آباد: سینیٹ اجلاس کے دوران مشاہد اللہ اور عتیق شیخ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، معاملہ گالی گلوچ تک پہنچ گیا۔ مشاہد اللہ کا کہنا تھا ایم کیو ایم رکن سمجھ رہے ہیں ابھی بھی ان کا راج ہے۔


تفصیلات کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، لیگی سینیٹر مشاہد اللہ اور ایم کیو ایم سینیٹر عتیق شیخ کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ 


مشاہد اللہ کا کہنا تھا میں کچھ اور بات کر رہا ہوں، سینیٹر عتیق مداخلت کر رہے ہیں۔ عتیق شیخ نے کہا مشاہداللہ نے مجھے گالیاں دی ہیں، جس پر مشاہد اللہ نے کہا میں تمہیں بتاؤں گا گالیاں کیا ہوتی ہیں، جاؤ میرے خلاف جا کر ایف آئی آر درج کرا دو۔


قائد ایوان راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا ہاؤس رولز کے مطابق نہیں چل رہا۔ بابر اعوان نے کہا سینیٹ میں اس ماحول میں بات نہیں ہوسکتی، کسی کی طرف داری نہیں کر رہا لیکن ماحول ساز گار ہونا چاہیئے۔



Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top