اسلام آباد: اپوزیشن کے بائیکاٹ کے باوجود اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل2020، انسداد دہشت گردی تیسرا ترمیمی بل 2020، اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2019 اور اسلام آباد وقف املاک بل 2020، سرویئنگ اینڈمیپنگ ترمیمی بل 2020 کثرت رائے سے منظور کرلیے گئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اینٹی منی لانڈرنگ اور اسلام آباد وقف املاک بل سمیت پانچ بلز کے حق میں دو سو اور مخالفت میں ایک سو نوے ووٹ پڑے۔

مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان، قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت بڑی تعداد میں حکومتی اور اپوزیشن کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ شریک تھے تاہم پیپلزپارٹی کے آصف علی زردار ی اور خورشید شاہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

تحریک منظور ہونے پر مشیرپارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے بل ایوان میں پیش کیا تو سینیٹر رضاربانی نےبل پیش کرنےکا بابر اعوان کا اختیارچیلنج کر دیا۔

سینیٹررضاربانی نے کہا کہ قوانین کےاندر موجود ہے منسٹر انچارج بل پیش کرسکتاہے،اس وقت منسٹرانچارچ معزز عمران خان ہیں بابراعوان قانون کےمطابق مشیرہیں، ہائیکورٹ کےفیصلےمیں واضح لکھا معاون،مشیران وزیرنہیں ہوتےہیں، معاونین اور مشیران کا کام وزیراعظم کو گائیڈ کرنا ہوتا ہے۔

وزیر قانون فروغ نسیم نے میاں رضاربانی کےاعتراض پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کےمشیرپرقدغن صرف ایوان میں ووٹ دینےکی حدتک ہے رضاربانی نےجوبات کی وہ اسلام آبادہائیکورٹ کےفیصلہ میں نہیں ہے، وزیراعظم کےمشیرایوان میں بل پیش کر سکتےہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان اور اسپیکر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

 اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ تقریر کا شوق پورا نہ کریں جس پر سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ اسپیکر معاون خصوصی کی غلامی میں قوائد و  ضوابط کی خلاف ورزی اور پارلیمنٹ کی توہین کررہے ہیں۔ 

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں، کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر کی طرف اچھال دیں اور زبردست ہنگامہ آرائی کے بعد ایوان سے واک آوٹ کیا۔

اپوزیشن ارکان نے اسپیکر اسد قیصر کے ڈائس کے سامنے احتجاج کیا، اسد قیصر بیٹھنے کی ہدایات کرتے رہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس میں اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل 2020 کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ انسداددہشتگردی تیسراترمیمی بل 2020 بھی کثرت رائے سے منظور ہوگیا۔

مشترکہ اجلاس میں اسلام آباد وقف املاک بل 2020، سروے اینڈمیپنگ ترمیمی بل 2020، اسلام آبادہائی کورٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔مشیرپارلیمانی اموربابراعوان نے بلز ایوان میں پیش کیے

مشترکہ اجلاس کے دوران پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ میں ترمیم کا بل 2020 ایوان میں پیش کیا گیا۔

ایف اے ٹی ایف سے متعلق اہم قانون سازی سمیت دیگر بلز بھی مشرکہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان، قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی سمیت حکومتی اور اپوزیشن کے ارکان اسمبلی موجود ہیں۔


Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top