موٹروے زیادتی کیس، پولیس کے سامنے پیش ہونے والے ملزم وقار کی والدہ میدان میں آگئیں

شیخوپورہ: موٹروے زیادتی کیس میں از خود گرفتاری دینے والے ملزم وقارالحسن کی والدہ کا کہنا ہے کہ اگر ان کا بیٹا قصور وار ہوتا تو وہ پولیس کے سامنے پیش ہی نہ ہوتا۔

ملزم وقار الحسن کی والدہ نے کہا کہ ان کے بیٹے کی 4 بیٹیاں ہیں،اور 2 بیٹے ہیں، وہ 6 بچوں کا باپ ہے، اسے جیسے ہی واقعے کا پتا چلا تو وہ پولیس کے سامنے پیش ہوگیا، اگر وہ ملوث ہوتا تو خود پولیس کے سامنےکبھی پیش ہی نہ ہوتا۔

ملزم وقار کی والدہ نے کہا کہ اس کے بیٹا نمازی اور پرہیز گار ہیں، ان کی زندگی بخش دی جائے، 
ذرائع کے مطابق وقار کی قلعہ ستار شاہ میں موٹرسائیکلوں کی مرمت کی دکان ہے۔

خیال رہے کہ موٹروے زیادتی کیس میں نامزد ملزم وقار الحسن نے سی آئی اے تھانہ ماڈل ٹاؤن میں از خود پیش ہو کر گرفتاری دی تھی، ملزم نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا درست ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے کیونکہ اس کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔




Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top