کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو کی ایک مسجد کے نگران کو چھری کے وار کر کے شہید کر دیا گیا۔
ٹورنٹو پولیس کے مطابق مسجد کے نگران پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ نماز کے بعد مسجد سے نکل رہے تھے، حملہ آور واردات کے بعد فرار ہو گیا۔
ٹورنٹو پولیس کا مزید کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مسلم آرگنائزیشن آف ٹورنٹو کے اندر باہر سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ تفتیش کر رہے ہیں کہ یہ مذہبی منافرت پر مبنی جرم ہے یا واردات کی کوئی اور وجہ ہے؟
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور درمیانی جسامت کا تھا اور اس نے کالے رنگ کی ہوڈی اور ڈارک رنگ کی پینٹ پہن رکھی تھی۔ اور پیدل چلتا ہوا جائے وقوع سے فرار ہوا ہے۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مسلم آرگنائزیشن نے مسجد کے باہر ہونے والے قاتلانہ حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم کمیونٹی کے افراد حملے کے حوالے سے کسی قسم کی قیاس آرائی سے گریز کریں کیونکہ معاملے کی تحقیقات ابھی جاری ہے۔
تنظیم کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ حملے میں شہید ہونے والے اپنے مسلمان بھائی کو دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔
ٹورنٹو پولیس پر امید ہے کہ وہ جلد ہی قاتل کو گرفتار کر لے گی۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں