واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران کی طرف سے کسی بھی قسم کے حملے کا ہزار گنا زیادہ جواب دیا جائے گا ، ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے ٹرمپ کی ایران پالیسی ایک خطرناک ناکامی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے امریکا پر حملے اور قتل کی منصوبہ بندی کرسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے خلاف ایران کے کسی بھی حملے کا مقابلہ ایسے حملے سے کیا جائے گا جس کی شدت ایک ہزار گنا زیادہ ہو گی۔According to press reports, Iran may be planning an assassination, or other attack, against the United States in retaliation for the killing of terrorist leader Soleimani, which was carried out for his planning a future attack, murdering U.S. Troops, and the death & suffering...— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) September 15, 2020
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو مستقبل کے حملوں کی منصوبہ بندی، امریکی فوجیوں کے قتل اور کئی سالوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی وجہ سے قتل کیا گیا۔
واضح رہے کہ امریکہ کے ایک جریدے نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران جنرل قاسم سلیمانی کا بدلہ لینے کے لیے جنوبی افریقہ میں امریکی سفیر کو قتل کرنا چاہتا ہے تاہم ایران نے امریکی جریدے کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں