دوحہ: قطر میں جاری بین الاافغان مذاکرات میں افغان طالبان نے اسلامی نظام اور مزید سات سو سینتیس قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔
دوحہ میں بین الاافغان مذاکرات کا پہلا مرحلہ جاری، افغان حکومت کے وفد کےسربراہ عبداللہ عبداللہ نے ملک کے تمام حصوں میں انسانی بنیادوں پر سیز فائر کامطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن معاہدے کے بعد بھی بین الاقوامی معاونت کی ضرورت ہو گی۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں افغان طالبان نے اسلامی نظام اور مزید سات سو سینتیس قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے افغان مہاجرین جلد اپنے وطن لوٹ جائیں گے۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا امریکا خودمختار، متحد، جمہوری اور پُرامن افغانستان کی حمایت کرتا ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں