امریکی ریاست نیو یارک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ گذشتہ رات ایک پارٹی کے دوران ہوئی، فائرنگ کے بعد پارٹی میں بھگدڑ مچ گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست نیو یارک کے شہر روچیسٹر میں پنسلوانیا ایونیو اور گڈمین اسٹریٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب وہاں 100 سے زائد افراد جمع تھے۔

جائے وقوع پر 13 افراد فائرنگ کا نشانہ بنے جن میں سے 2 افراد ایک خاتون اور ایک مرد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعد 18 زخمی اسپتال لائے گئے جن میں سے ایک 18 سالہ لڑکا اور ایک 20 سالہ لڑکی جانبر نہ ہوسکے۔

فائرنگ کے واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی فائرنگ کرنے والے ملزمان کی اب تک نشاندہی ہوئی ہے، پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top