نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی کےالیکٹرک کی درخواست مسترد کر دی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں کے الیکٹرک کی فی یونٹ بجلی ایک روپے 54 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

کے الیکٹرک نے کثیر سالہ ٹیرف کے وسط مدتی جائزے کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافے کی استدعا کرتے ہوئے مزید 143ارب 86کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی اجازت مانگی۔

نیپرا حکام کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کےالیکٹرک میں سرمایہ کاری کے اثرات تو نظر نہیں آ رہے، ہم نے بارشوں میں بہت لوڈ شیڈنگ دیکھی۔

کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ بارشوں کے دوران فیڈرز کو سیفٹی کے باعث بھی بند کیا گیا تھا، بارشوں کے باعث ہمیں کچھ فیڈرز 6 روز تک بھی بند رکھنا پڑے۔

کے الیکٹرک حکام نے 2022 تک کراچی میں بجلی کا شارٹ فال ختم کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ 2022 تک کراچی میں بجلی کی قلت ختم ہو جائے گی، اس وقت بجلی کی طلب 4050 میگاواٹ اور پیداوار 4140 میگاواٹ ہو گی۔

سی ایف او کے الیکٹرک نے کہا کہ ہم نے نیپرا اہداف کے مقابلے زیادہ سرمایہ کاری کی۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک صارفین کے لیے جتنا کچھ بتا رہی ہے نظر تو کچھ نہیں آ رہا۔

انہوں نے کہا کہ صارفین بھی کے الیکٹرک سے مطمئن نہیں، اعلیٰ عدالت بھی آپ سے مطمئن نہیں ہے، کے الیکٹرک کی باتیں سن کر سرمایہ کاری کے نام پر صارفین پر بوجھ نہیں ڈال سکتے۔



Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top