لاہور : گجرپورہ زیادتی کیس میں گرفتار شفقت نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کرلیا جبکہ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شفقت کاڈی این اے میچ کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرپورہ زیادتی کیس میں گرفتار شفقت نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا، جس میں شفقت نے اعترف کیا ہے کہ نوستمبر کو وہ اور عابد ڈکیتی کی غرض سے کار کے پاس گئے، پہلےخاتون سےلوٹ مار کی اور پھرزیادتی کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شفقت کاڈی این اے میچ کر گیا، حتمی رپورٹ جلد اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ملزم شفقت ماضی میں بھی اجتماعی زیادتی کے واقعات میں ملوث رہا ہے لیکن پولیس کے پاس ملزم کا ریکارڈ نہیں تھا۔

گرفتار شفقت علی نے دوران تفتیش اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے رابطے کچے کے مقام تک ہیں ، پولیس کا گھیرا تنگ ہونے کے بعد گینگ کچے کے علاقے میں روپوش ہوتا ہے۔

ملزم شفقت نے انکشاف کیا کہ موٹروے پرواردات کے بعد انہوں نے ایک رات قلعہ ستارشاہ میں قیام کیا، اگلے روز وہ خود دیپالپوراورعابد مانگامنڈی اپنے والد کے پاس چلا گیا، اس کا عابد علی سے آخری بار3 روز قبل رابطہ ہوا تھا۔


نجی نیوز کے مطابق ملزم شفقت کی جانب سے ریکارڈ کرائے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے اور ملزم عابد نے مل کر ڈکیتی اور خاتون کے ساتھ زیادتی کی لیکن جب پولیس موقع پر پہنچی تو وہ وہاں سے فرار ہوگئے۔ انہوں نے ایک ماہ پہلے بھی شیخوپورہ میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی کی کوشش کی لیکن پولیس کے پہنچنے پر وہاں سے زیادتی کیے بغیر ہی فرار ہوگئے۔

شفقت کا والد اللہ دتہ بھی پولیس کی حراست میں ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل سم اللہ دتہ کے نام پرہے جو بیٹا استعمال کررہاتھا،شفقت کو گرفتار کرکے آج ڈی این اے کرایاگیا، رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

شفقت کی گرفتاری کے بعد کیس کے مرکزی ملزم عابد پر بھی گھیراتنگ ہوگیا ہے اور پولیس عابد کی تلاش میں جگہ جگہ چھاپےمار رہی ہے جبکہ عابد کے والد اور دو بھائیوں سے تفتیش جاری ہے۔

اس سے قبل کیس کے نامزد ملزم وقارکے برادرنسبی عباس نے بھی شیخوپورہ میں پولیس کو گرفتاری دی تھی ، عباس نے ویڈیو بیان میں جرم ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں بے گناہ ہوں،خودکوپولیس کےسامنےپیش کر رہا ہے،امیدہے پولیس ناجائزنہیں کرے گی۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top