لاہور سے جاری بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بھارتی چینل نے منتیں کر کے وقت لیا تھا اور طے پایا تھا کہ مائیک بند نہیں کیا جائے گا۔
بھارتی چینل پر طیارے گرانے، ابھی نندن کو چائے پلا کر بھیجنے کی بات کی، ان باتوں پر اینکر اور میجر گورو آریا کی بولتی بند ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی منتیں کرکے ابھی نندن کو واپس لیا تھا، بھارتی فوج اور مودی کو پاک فوج کے سامنے نظریں جھکا کر رکھنی چاہئیں۔ اور اس کی واپسی پر بھارتی عوام کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کی مورتی بناکر پوجنا چاہیے۔
وزیر اطلاعات نے بھارتی چینل پر کہا کہ وزیراعظم نے ابھی نندن کو بھیج کر صلاح الدین ایوبی کی یاد دلادی، عمران خان نے بھارت کو چاروں شانے چت کرکے پائلٹ کو چائے پلا کر واپس بھیجا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہندوستان کو سبق سکھایا، اس کے بعد تناؤ میں کمی کیلئےاقدامات کیے، بدقسمتی سے اندر سے ہی ایسی بولیاں بولی جارہی ہیں جس سے ملک دشمنوں کے بیانیے کو تقویت ملے گی۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں