ترکی: استنبول کی تاریخی عمارت آیا صوفیہ میں 86 سال بعد آج پہلی بار عیدالاضحیٰ کی نماز ادائیگی کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے باجماعت نماز ادا کی۔



ترک میڈیا کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے نمازیوں نے احتیاطی تدابیر اختیار کیں۔ مذہبی امور کے سربراہ علی ارباس کی امامت میں ہزاروں افراد نے نماز عید ادا کی۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے اسپیکر، وزرا، اعلیٰ حکام ، ڈسٹرکٹ میئراور اہم شخصیات  نے بھی آیا صوفیہ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی۔ نمازیوں کی بڑی تعداد کے باعث مسجد کے احاطے، صحن اور منسلک سڑکوں پر  بھی صفیں  بنائی گئی تھیں۔

عید الاضحیٰ کے اس روح پرور اجتماع میں امت مسلمہ ، ملک کی سلامتی اور اسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر ترک صدر طیب اردوان نے تلاوت قرآن پاک بھی کی۔

یاد رہے کہ 24جولائی کو آیا صوفیا مسجد میں 86سال بعد مسجد میں نماز جمعہ ادا کی گئی تھی۔نماز جمعہ میں ترک صدر، وزرا، اعلیٰ شخصیات اور ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ عام لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی تھی۔

آیا صوفیہ میں عیدالاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کیلئے ہزاروں افراد صبح سے ہی آیا صوفیا کے اطراف میں جمع ہونا شروع ہوگئے تھے۔


Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top