لاہور میں جامعہ پنجاب کے سابق پروفیسر کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا کہنا ہے کہ مقتول پروفیسر احمد علی فارم ہاؤس پر اپنے قربانی کے جانور دیکھنے جا رہے تھے کہ اچانک کچھ نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔
قتل کی واردات کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہو گئے، جبکہ مقتول پروفیسر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے یا کچھ اور، ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ مقتول احمد علی چٹھہ کو نامعلوم افراد نے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا، واقعہ کامقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں