نامور اداکار عدنان صدیقی کی معروف ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کو دیکھ کر مداح بھی حیران ہوگئے۔
نامور اداکار عدنان صدیقی نے انسٹا گرام پر انجلینا جولی کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس پر مداح حیران ہیں۔ اداکار کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر فلم ’’دی مائٹی ہارٹ‘‘ کے سیٹ کی ہے جس میں انہوں نے ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اور بھارتی اداکار عرفان خان کے ساتھ کام کیا تھا۔
اداکار نے تصویر کے کیپشن میں تحریر لکھی اور بتایا کہ یہ تصویر ماضی کی بہترین اور دھماکہ خیز یادوں میں سے ایک ہے۔یہ تصویر اس وقت کی ہے جب میں خوبصورت انجلینا جولی کے ساتھ فلم دی مائٹی ہارٹ کے ایک منظر کی عکس بندی کر رہا تھا۔ تصویر کے وائرل ہونے پر خوبرواداکارہ ماہرہ خان نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ او یار! واقعی آپ کی کہانیاں سونے کی طرح چمچماتی اور قیمتی ہیں۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں