قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈ یا پر اپنی بیٹی اور بابر اعظم کی شادی سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے یو ٹیوب پر بعض اکاونٹس سے ایسی جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں کہ بابر اعظم نے شاہد آفریدی کی بیٹی سے شادی کی بات کی جس کے جواب میں شاہد آفریدی نے بابر اعظم کو کھر کھری سنا دیں۔
اس حوالے سے اب شاہد آفریدی نے خود ہی خاموشی توڑتے ہوئے ٹویٹ میں کہا ہے کہ 'مہربانی فرما کر اس طرح کی بکواس اور جھوٹی خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں۔'
شاہد آفریدی نے کہا کہ میری تمام صارفین سے گزارش ہے کہ سوشل میڈ یا ذمہ داری کے ساتھ استعمال کریں ،ایسی افواہیں اور جھوٹ پھیلانے سے گریز کریں جس سے متعلقہ لوگوں کو پریشانی ہو۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں