افغانستان کے مغربی صوبہ غور کے ضلع شہرک میں اتوار کے روز ایک جھڑپ کے دوران طالبان کے ایک اہم کمانڈر ملا خاکسار سمیت آٹھ عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی، یہ بات فوج کے طرف سے  جاری ایک بیان میں کی گئی۔

بیان کے مطابق یہ جھڑپ شورش زدہ ضلع شہرک کے علاقے خارستان میں ملا خاکسار کے تحت طالبان باغیوں کے ایک گروپ پر حملہ کرنے کے بعد بھڑک اٹھی اور فوجیوں نے فائرنگ کرکے خاکسار سمیت آٹھ باغیوں کو ہلاک کردیا ، اور کچھ فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

خاکسار کو "بدنام زمانہ کمانڈر" قرار دیتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کمانڈر خاکسار کا جسمانی خاتمہ صوبہ غور میں طالبان کے لئے ایک بڑا صدمہ ثابت ہوگا۔

طالبان تنظیم نے ابھی تک اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top