نئی دہلی: بھارت میں آن لائن جوئے کو فروغ دینے کے الزام میں ویرات کوہلی کی گرفتاری کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست چنئی کے وکیل نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ آن لائن جوئے کی ایپلی کیشن نوجوانوں کا مستقبل تباہ کررہی ہیں۔

وکیل کے مطابق ویرات کوہلی اور اداکارہ تمنا بھاٹیا جیسے اسٹارز نئی نسل کا ذہن خراب کرنے کا باعث بن رہے ہیں، دونوں کو گرفتار کیا جائے۔


وکیل کا کہنا ہے کہ جوا کھیلنے والے نوجوان داؤ پر لگانے کے لیے بھاری سود پر قرض لیتے ہیں، جس کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہوکر چند نے خودکشی بھی کرلی ہے جبکہ  دیگر لوگ کئی معاشرتی برائیوں میں بھی تیزی سے ملوث ہورہے ہیں، لہٰذا ہائیکورٹ سے التجاء ہے فوری طور پر سخت ایکشن لیا جائے۔



ہائیکورٹ نے ویرات کوہلی کے خلاف کیس کی سماعت کی تاریخ منگل 4 اگست مقرر کر دی۔





Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top