اسلام آباد: برٹش ایئرویزنے اگلے ماہ سے پاکستان کےلیے فضائی آپریشن دوبارہ بحال کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

‏برٹش ایئرویزاگست سے پاکستان کا فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرے گی، برٹش ایئرویز ہیتھرو سے اسلام آباد کے لیے ہفتے میں تین پروازیں آپریٹ کرے گی. اس سلسلے میں برٹش ایئرویز نے پاکستانی حکام سے انتظامات مکمل کرنے سے متعلق یقین دہانی مانگی ہے۔ 

برٹش ایئرویز نے اسلام آباد ایئرپورٹ مینیجر سے انتظامات کے حوالے سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر صفائی اور دیگر سہولیات شروع کرنے کے بارے میں بتایا جائے۔  برٹش ایئرویز نے کہا کہ ‏جہاز کے لیے فکس بریجز محفوظ ہونے کی تصدیق کی جائے۔

واضح رہے کہ برٹش ایئرویز نے کورونا کے باعث پاکستان کا فضائی آپریشن بند کر دیا تھا۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top