سندھ کے شہر گھوٹکی میں پولیس نے 8 ماہ بعد مرغے کو قید سے رہا کردیا۔
پولیس کے مطابق مرغے لڑانے پر ظفر میرانی کو مرغے سمیت گرفتار کیا تھا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرغے کا مالک ضمانت پر رہا ہوگیا تھا لیکن مرغا پولیس کی تحویل میں تھا۔
گذشتہ روز گھوٹکی کے شہر حیات پتافی کے رہائشی ظفر میرانی نے سول جج میرپور ماتھیلو کی عدالت میں درخواست دے کر مرغے کی سپردگی کی گزارش کی تھی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ کسی نجی کام کے سلسلے میں کراچی چلا گیا تھا۔
اس لیے میں نے پولیس کے تحویل میں لیے گئے مرغے کی ملکیت کا دعویٰ نہیں کرسکا۔ لہذا اب یہ مرغا اس کے حوالے کیا جائے۔
عدالت کے حکم پر پولیس نے مرغے کو مالک ظفر میرانی کے سپرد کردیا گیا۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں