دیربالا کے علاقے چراگلئی میں جنگل کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق، جبکہ 6زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او میاں نصیب جان کے مطابق چراگلئی میں جنگل کی ملکیت کےتنازع پرفائرنگ ہوئی ہے،فائرنگ نماز جنازہ کے بعد ہوئی، جنازے میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی ابھی تک شناخت سامنے نہیں آ سکی،  افسوسناک واقعے میں متعدد افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔ پولیس نے علاقہ کو گھیرے مین لے لیا، مسلح ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو چکے ہیں.

میاں نصیب جان کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری بھیج دی گئی ہے، اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ جب کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔



Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top