پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں اس حوالے سے اداکارہ نے سوشل میڈیا پر خود ہی بتا دیا۔
اداکارہ صبا قمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں بلال اور صبا دونوں کی جانب سے ’قبول ہے‘ کا کیپشن دیا گیا ہے۔
دونوں نے ایک دوسرے کو ٹیگ کئے تصویر شیئر کی گئی جس سے سوشل میڈیا صارفین میں یہ غلط فہمی پیدا ہوگئی۔ کہ دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔
اداکارہ صبا قمر گلوکار بلال سعید کے نئے گانے کی ویڈیو کی ڈائریکشن دیں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایک خبر اپنی انسٹا اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بلال سعید کے ساتھ بطور ڈائریکٹر کام کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ صبا قمر اب عملی طور پر ڈائریکٹر بن گئیں ہیں۔ اس سے قبل اداکارہ اپنی یوٹیوب چینل پر شیئر کردہ ویڈیوز کی ڈائریکشن خود کرتی ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں