کشمیر سے یکجہتی کے لئے پاکستان نے 5 اگست کو یوم استحصال منانے کا اعلان۔
کشمیریوں کی ترجمانی اور ان کی آواز دنیا میں اٹھائیں گے، مایوس نہیں کریں گے: شاہ محمود قریشی کا شبلی فراز اور معاون حصوصی معید یوسف کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم حکومت پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کو یک جہتی کا واضح پیغام دینا چاہتے ہیں، 5 اگست کو پاکستان میں ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی۔ حق خود ارادیت کے مقصد کے لیے پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ شاہ محمود قریشی
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران 5 اگست کو کو مظفر آباد میں قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ جب میں ہیومن رائٹس کونسل جنیوا میں انسانی حقوق کے پہلو کو اجاگر کر رہا تھا تو کونسل میں ہندوستان کا مندوب منہ چھپاتا پھر رہا تھا،
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پر او آئی سی کی 3 میٹنگز ہوئیں، اس سلسلے میں ہم سعودی عرب، ترکی اور آذربائیجان کے شکر گزار ہیں، ترک صدر نے جوائنٹ سیشن میں جو الفاظ ادا کیے وہ سب نے دیکھے،
یورپی یونین میں بھی مسئلہ کشمیر کو شدت کے ساتھ اٹھایا گیا، پاکستان میں بھی سیاسی دھڑے بازی کے باوجود کشمیر کے مسئلے پر سیاسی قیادت متحد رہی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ میں یو این سیکریٹری جنرل کو آن ریکارڈ 9 خطوط لکھ چکا ہوں،
وزارتِ خارجہ کے یہ خطوط ہماری منزل کے حصول کے لیے کردار ادا کریں گے،
مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے وزیر خارجہ کا مؤقف تاریخ کا حصہ بن رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر ایک سال میں تین مرتبہ سلامتی کونسل میں اٹھایا گیا، 55 سال میں کشمیر کی قراردادیں گرد اور دھول میں دب گئی تھیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پانچ اگست اس جدوجہد کا نیا موڑ ہے، ہندوستان نے کشمیریوں کا جھنڈا چھینا، ان کی شناخت ختم کی اور کشمیر کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ہندو پنڈت ، مسلمان ہے یا بدھسٹ، کسی نے اسے قبول نہیں کیا۔
شاہ محمود نے کہا کہ نہ صرف مسلمانوں بلکہ دیگر مذاہب کے لوگوں نے بھی کشمیر کی تقسیم کو قبول نہیں کیا، مقبوضہ کشمیر بنیادی حقوق آج بھی معطل ہیں،
کشمیری ایک سال سے ڈبل لاک ڈاؤن برداشت کر رہے ہیں،
سوال یہ ہے کہ عالمی انسانی حقوق کے علم برداروں کو اگر اسی طرح ڈبل لاک ڈاؤن کا سامنا رہا تو ان پر کیا بیتے گی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ناحق خون بہا ہے، جو بولے گا، کشمیریوں سے وعدہ کرتے ہیں آپ کی ترجمانی کریں گے، 5 اگست کو ایک پلان مرتب کیا ہے کہ پوری قوم یوم استحصال منائے گی۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں