نائیجر میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ قریشی نے اماراتی بین الاقوامی تعاون کے امورکی وزیر مملکت ریم الہاشمی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اورکورونا صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرا نے اگلے سال دبئی میں منعقد ہونے والی ’ایکسپو‘ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جب کہ اماراتی وزیر نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس کے موقع پر وزیرخارجہ کے خطاب کو سراہا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مذہبی، تہذیبی ہم آہنگی کی بنیاد پر دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔
وزیر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کو یو اے ای کے ویزے کے حصول میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا جبکہ فریقین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پراتفاق کیا گیا۔
وزیرخارجہ نے پاکستانی شہریوں کے ویزا مشکلات کے جلد ازالے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں فریقین نے او آئی سی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور امت مسلمہ کے لئے متحدہ اور بنیادی پلیٹ فارم کی حیثیت سے اس کو مزید تقویت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں