تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور معمولی علامات کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، میں اپنی رہائش گاہ سے کام جاری رکھوں گا جبکہ یوم تاسیس کے جلسے سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کروں گا، تمام لوگ ماسک کا اہتمام کریں، میں آپ کا منتظر ہوں گا۔
میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور معمولی علامات کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، میں اپنی رہائش گاہ سے کام جاری رکھوں گا جبکہ یوم تاسیس کے جلسے سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کروں گا، تمام لوگ ماسک کا اہتمام کریں، میں آپ کا منتظر ہوں گا۔ https://t.co/OjaHWLdTUg
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 26, 2020
واضح رہےکہ بلاول بھٹو نے ایک روز قبل ہی خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ اپنے سیاسی مشیر جمیل سومرو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کیا ۔
ترجمان پی پی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے فوری طور پر اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا ، جو کہ اب پازیٹو آگیا ہے۔
بلاول بھٹو کے 5 سیکیورٹی اور عملے کے دیگر ارکان بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بلاول ہاوس میں کام کرنے والے دیگر ملازمین کو بھی کورونا کی علامات ہیں جس کے بعد تمام کے ٹیسٹ کئے گئے۔
وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے پی ٹی آئی رہنماوں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کورونا کا شکار ہوئے، ملتان میں ایس او پیز کے ساتھ ہر صورت جلسہ ہوگا۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں