برطانیہ سمیت آج دنیا کے بیشتر ممالک میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی اپنی آئندہ سیریز کھیلنے کیلئے انگلینڈ میں مقیم ہے جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے شہر ڈربی میں عید الاضحیٰ منائی۔
انگلینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈربی کے ہوٹل میں نماز عید ادا کی جہاں سرفراز احمد نے امامت کی اور خطبہ بھی دیا۔
نماز عید کے بعد کھلاڑی گلے ملے اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد بھی دی جب کہ قومی کرکٹرز نے ایک ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔ کورونا کے باعث قومی کرکٹرز کو کہیں اور جانے کی اجازت نہیں تھی جب کہ ٹیم آج ہوٹل میں آرام کرے گی اور کل ڈربی سے مانچسٹر پہنچے گی۔
پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں قومی کرکٹرز کو نماز کے اجتماع کے موقع پرایک دوسرے سے عید ملتے اور سیلفی بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے انگلینڈ میں موجود ہے۔


Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں