راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عیدالاضحیٰ پر ایل او سی کھوئی رٹہ سیکٹر کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید گزاری۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنے دشمن کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ ہمارا دشمن پاکستان اور خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت موجود ہے، ہم اپنے دشمن کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ ہمارا دشمن پاکستان اور خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے، پاک فوج مکمل طور پر تیار ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ عیدالاضحی غیرمشروط قربانی کا درس دیتی ہے، ایک سپاہی سے زیادہ قربانی کے اس سبق کو کوئی نہیں سمجھ سکتا۔
COAS visited troops deployed on frontlines along LOC in Khuiratta Sector. COAS spent time with troops on Eid day, commended their high morale, operational readiness & continuous vigil being maintained along the LOC. While interacting with troops, COAS said that Eid-ul-Azha (1/5) pic.twitter.com/arGxGWgcAh— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 1, 2020
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےفوجی جوانوں کےحوصلےاورعزم کوسراہا، آرمی چیف نےکنٹرول لائن پرآپریشنل تیاریوں اورمسلسل مؤثر نگرانی پر جوانوں کوسراہا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے بھارتی مظالم کےخلاف کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑےرہنےکےعزم کااعادہ کیا اور کہا کہ کشمیری تمام مشکلات کے باوجود استصواب رائے کے حق پر ڈٹے ہوئے ہیں، کشمیری جرأت و بہادری سے بھارتی ظلم اور تشدد کا سامنا کررہے ہیں۔
اس موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں