پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یرداکل نے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر تمام پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد دی ہے۔ عید الاضحیٰ کی مناسبت سے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ترک سفیر نے اردو زبان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس عید پر بھی سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں۔ اپنی اور اپنے گھر والوں کی خاص حفاظت کریں۔
پاکستان میں ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے پاکستانیوں کو عیدالاضحیٰ پر مبارکباد پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی ویڈیو پیغام میں کہا کہ عید الاضحیٰ کی آمد پر میں ایران کی جانب سے پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ پاکستانی قوم اور پوری ملت اسلامیہ کی عبادات اور قربانیاں قبول و منظور فرمائے۔ انہوں نے نعرہ لگایا. پاک ایران دوستی زندہ آباد۔
جاپانی سفیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ جاپان کی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستانی عوام کو عید الاضحی اور حج مبارک ہو، جاپان اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ خوشگوار اور دوستانہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سچےدوست کی حیثیت سے پاکستانی عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کےخواہشمند ہیں، جاپان پاکستان کے ساتھ مستقبل میں بھی باہمی تعاون جاری رکھے گا۔
جاپانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی ہر خوشی اور غمی میں جاپان ہمیشہ ساتھ دے گا
اطالوی سفیر انڈریاس فیرارسی نے پاکستانیوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد دی۔
ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عیدالاضحی ایک مقدس تہوار ہے جو ہمیں قربانی کے جذبہ کی یاد دلاتا ہے، یہ عید تمام مسلمانوں کی زندگیوں میں خوشیاں لے کر آئے، اپنی اور اطالوی سفارتخانے کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو عیدالاضحی مبارک ہو۔




Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں