ترک گیمز آف تھرونز کہلانے والے ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ میں اصلاحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گلثوم علی (اصلاحان خاتون) کی عید سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق اس ترک ڈرامے میں مرکزی کردار ارطغرل غازی اور حلیمہ سلطان نے ادا کیا ہے جبکہ دیگر اداکار بھی زبردست کردار ادا کر رہے ہیں ، انہی میں سے ایک اداکارہ گلثوم علی (اصلاحان خاتون) ہیں، جو ڈرامے کے تیسرے سیزن میں مرکزی کردار کے طور پر سامنے آتی ہے اور ارطغرل غازی کے دوست جنگجو ترگت الپ (نور گل) کی اہلیہ کا کردار ادا کرتی ہیں۔
دنیا بھر کی طرح آج ترکی میں عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے، جبکہ اسی حوالے سے ترک ڈرامہ ارطغرل غازی میں اصلاحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گلثوم علی نے عید کے حوالے سے اپنی تازہ تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
انسٹا گرام پر خوبصورت تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ گلثوم علی (اصلاحان خاتون) لال رنگ کا سکارف پہنا ہوا ہے اور ترکی کی زبان میں کیپشن تحریر کیا ہوا ہے۔ اس پیغام میں انہوں نے سب کو عید مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔
واضح رہے اس سے پہلے بھی کلثوم علی پاکستان سے اظہار محبت کر چکی ہیں انہوں نے اپنی ایک پوسٹ میں کورونا وبا کے بعد پاکستان آنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں