نئی دہلی: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی طرف سے حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ہونے والے پہلے جلسے کو بھارتی میڈیا کی طرف سے نمایاں کوریج دی جارہی ہے ، 

جہاں بھارتی میڈیا کی طرف سے اپوزیشن کی جانب سے ہونے والے جلسے کو وزیراعظم عمران خان اور فوج کے خلاف احتجاج کہہ کر تبصرہ کیا جاتا رہا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی نیوز چینل سی این این نیوز 18کی طرف سے پی ڈی ایم کے جلسے اور احتجاجی تحریک کو پاکستان پر دباؤ سے تشبیہ دی گئی ، اوراس احتجاج کو ناصرف وزیراعظم عمران خان بلکہ فوج مخالف ریلی بناکر پیش کیا گیا ، 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آج گوجرانوالہ میں ہونے والے جلسے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن شریک ہوں گے ، جب کہ ان کی وجہ سے پاکستان سول نافرمانی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان کے بعد اب پنجاب بھی مختلف سیاسی گروہوں کی وجہ سے دباؤمیں آچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آج گوجرانوالہ میں ہونے والے جلسے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن شریک ہوں گے جبکہ نوازشریف لندن سے گجرانوالا میں ہونے والے جلسے سے خطاب کریں گے۔

دوسری طرف بتایا گیا ہے کہ مریم نواز اور مولانا فضل الرحمن کچھ ہی دیر میں گجرانوالہ جلسے کے لیے روانہ ہوں گے ، اس سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ک گوجرانوالہ میں بڑے جلسے سے قبل مولانا فضل الرحمان کے گھر چھوٹی بیٹھک ہوئی ،

اجلاس میں پی ڈی ایم کی صوبائی تنظیم سازی اور عہدوں پر کوئی فیصلہ نہ ہوسکا ، 

ذرائع کے مطابق ہر جماعت صوبوں میں مرکزی عہدوں پر اپنا بندہ دیکھنا چاہتی ہے ، سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہونیوالے اجلاس میں صرف چار رہنماوں نے شرکت کی۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز گوجرانوالہ جلسہ میں شریک ہونے کے لیے روانہ ہو گئی ہیں، مریم نواز قافلے کی صورت میں گوجرانوالہ کے لیے روانہ ہوئیں ہیں،

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top