اسلام آباد: وزیر اعظم نے کہا کے ملکی صنعت کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور نوجوانوں کو فنی مہارت حاصل ہوسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی صنعتکاروں کے وفد سے ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعظم نے انڈسٹری اور یونیورسٹیوں کے درمیان ریسرچ و ٹریننگ کے حوالے سے روابط قائم کرنے پر زور دیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کے جو ملک سرمایہ کار اور صنعت کار کو سہولیات مہیا کرتے ہیں، وہی ملک ترقی کرتے ہیں۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کاروباری طبقے اور صنعتکاروں کو سہولیات مہیا کرنے کے لیے پرعزم ہے جبکہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات لے رہی ہے۔

وزیر اعظم نے وفد کی طرف سے دی گئی تجاویز پر متعلقہ وزارتوں اور آیف بی آر کو ہدایات جاری کیں۔

 وزیراعظم عمران خان سے صنعتکاروں کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ وفاقی وزیرمحمد حماد اظہر، مشیر ڈاکٹر عشرت حسین، گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر، چیئرمین ایف بی آرجاوید غنی بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

وفد میں ثنا آللہ چودھری (یونایئٹڈ موٹر سائیکل)، عبدالرحمان (چیرمین پاکستان ایسوسیئشن آف آٹوموٹیو پارٹس و ایکسیسوریز مینوفیکچررز), معین ظفر (پاکستان فرنیچر مینوفیکچررز ایسوسیئشن), میاں افتخار احمد (پاکستان ٹائیر  مینوفیکچررز ایسوسیئشن), مرتضا پراچہ (آل پاکستان ایمپورٹرز و مینوفیکچررز), عامر اللہ والا (موبائل مینوفیکچررز ایسوسیئشن), سہیل الطاف ( آٹوموٹئیوز)، احتشام الدین (پاکستان پلاسٹک مینوفیکچررز ایسوسیئشن) اور سردار یاسر الیاس ( اسلام آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری) شامل تھے،

وزیراعظم نے مزید کہا کہ برآمدات سے زر مبادلہ حاصل ہوگا جو فلاح عامہ کے منصوبوں پر خرچ ہو سکیں گے۔

وفد نے کویڈ وبا کے پیش نظر صنعتوں کو سہولیات فراہم کرنے پر وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

یاد رہے کہ ملاقات کے دوران وفد نے برآمدات بڑھانے، ملکی صنعت کے فروغ اور ٹیکس نظام میں بہتری کے حوالے سے تجاویز پیش کیں گئی جبکہ وزیراعظم نے وفد کی طرف سے دی گئی تجاویز پر متعلقہ وزارتوں اور آیف بی آر کو ہدایات جاری کیں ہیں۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top