تفصیلات کےمطابق پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان ایک ارب 15 کروڑ ڈالر کے 2 معاہدے طے پائے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان معاہدوں کی دستخطی تقریب میں موجود تھے۔
معاہدے کے تحت حاصل ہونے والی رقم خیبرپختونخوا میں پن بجلی اور توانائی کی ترقی ہائیڈرو پاور پروجیکٹ سے انخلا پرخرچ ہوگی۔
Prime Minister @ImranKhanPTI witnessed the signing ceremony of two financing agreements worth US$1,150 million with the World Bank, earlier today. pic.twitter.com/Q6En5IRMyp
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) October 15, 2020
اس ضمن میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ہائیڈرو پاور، قابل تجدیدتوانائی ترقی پر450 ملین ڈالرمختص کئے جائیں گے۔ 88 میگاواٹ جبرال کالام ہائیڈرو پاورپروجیکٹ کی تعمیر میں مدد ملے گی۔
157 میگاواٹ پیداوار کا مدیان ہائیڈرو پاور پروجیکٹ بھی تعمیر ہو گا۔ خیبرپختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کوعالمی معیارکا ادارہ بنے گا۔
ڈی اے ایس یوہائیڈرو پاور فیزون منصوبے کیلئے700 ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔نئےمنصوبوں سےبجلی کےانخلا میں بھی سہولت ملے گی۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری کو اہمیت دیتا ہے۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں