انتہائی ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات پر رضامندی کا اظہار وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کی برطانیہ کے ہائی کمشنر سے ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے برطانوی ہائی کمشنر کرسٹین ٹرنر کا خیرمقدم کیا۔ دونوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ہم نیوز کے مطابق ہونے والی بات چیت میں ری ایڈمیشن ایگریمینٹ اورایکسٹراڈیشن ٹریٹی کے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں معاہدوں سے متعلق بھی تعاون کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ معاہدوں پر جلد عمل درآمد کے لیے پاکستان اور برطانیہ کی حکومتیں مل کر کام کریں گی۔
واضح رہے کہ سال کے شروع میں وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے برطانوی حکومت سے رابطہ کیا تھا‘ دفتر خارجہ کی جانب سے بھجوائے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کو وطن واپس بھیجا جائے تاکہ وہ باقی سزا مکمل کریں.

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں