بیجنگ: چین میں دو منزلہ ریسٹورینٹ منہدم ہوگئی جس کے باعث 29 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد ذخمی ہوگئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے شنسی کے ایک دو منزلہ ریسٹورینٹ میں 100 سے زائد افراد ایک معمر شخص کی سالگرہ کی تقریب کے لیے موجود تھے کہ اچانک عمارت منہدم ہوگئی۔

فائر بریگیڈ، میڈیکل سروسز، پولیس اور ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں میں حصہ لیا جس کے دوران 29 لاشیں برآمد ہوئیں اور 57 افراد کو بحفاطت نکالا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ عمارت کے ملبے تلے دبے 7 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال عمارت گرنے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔



Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top