دلی: بھارت اور چین کی جانب سے سرحدی کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور چین کے جنرل وی فینگی نے جمعہ کے روز ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران بھارتی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہے کہ کسی بھی فریق کو کوئی مزید کارروائی نہیں کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں سے سرحدی علاقوں میں معاملات مزید کشیدہ ہوتے جائیگے۔
چینی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ حالیہ کشیدگی کا ذمہ دار مکمل طور پر بھارت ہے مگر چین اپنی قومی خودمختاری اور علاقے کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔
اس ضمن میں جنرل وی فینگی کا کہنا تھا کہ فریقین کو امن و استحکام کو فروغ دینا چاہیے اور موجودہ تناؤ کو کم کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔
یاد رہے کہ دونوں ممالک نے جون میں ہونے والے ایک جھڑپ کے بعد مغربی ہمالیہ کے راستے سے گزرنے والی سرحد کے ساتھ اضافی دستے تعینات کیے تھے۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں