کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیا کی 3 بہترین اسٹاک مارکیٹوں میں شامل کر لی گئی، 

گزشتہ کئی ہفتوں سے مسلسل تیزی کا رجحان برقرار رہنے کے بعد پی ایس ایکس کو ایشیا کی سب سے بہترین جبکہ دنیا کی تیسری بہترین پرفارمنگ مارکیٹ قرار دے دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بہترین کارکردگی دکھانے میں دنیا کی بیشتر اسٹاک مارکیٹوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس بحران کی وجہ سے جہاں دنیا کے بیشر ممالک کی معیشت تباہ ہوگئی، وہیں پاکستان کی معیشت ناقابل یقین حد تک بہتری کے آثار دکھا رہی ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ رواں سال مارچ کے ماہ میں کرونا وائرس بحران کی وجہ سے پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج بھی بدترین مندی کا شکار ہوئی تھی، تاہم بعد ازاں اسٹاک ایکسچینج نے ریکور کیا، اور اب گزشتہ کئی ہفتوں سے مسلسل تیزی کا رجحان برقرار رہنے کے بعد پی ایس ایکس کو ایشیا کی سب سے بہترین جبکہ دنیا کی تیسری بہترین پرفارمنگ مارکیٹ قرار دے دے دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں 38 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ایشیا میں چین کی سٹاک مارکیٹ نے بھی اچھا پرفارم کیا جس میں27 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 

پاکستان سٹاک ایکسچینج کے سی ای او ایم ڈی فرخ ایچ خان نے سرکاری نیوز ایجنسی کو بتایا کہ پاکستان نے کووڈ 19 کا بہترین انداز سے مقابلہ کیا۔ اسی وجہ سے ہماری معیشت دیگر ممالک کے مقابلے میں تیزی سے بحال ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیرملکی خریدار جو پچھلے دو سال سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے خالص فروخت کنندہ تھے وہ اگست کے مہینے میں خالص خریدار بن کر ابھرے ہیں۔ 
جس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان قومی صحت اور معاشی انتظام کاری کے تناظر میں کورونا سے بہترین انداز میں نمٹا ہے۔ 

حکومت اور مرکزی بینک، دونوں نے مشکل صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے جراتمندانہ اقدامات کیے۔ فوری اور مئوثر اقدامات کے نتیجے میں ملکی معیشت اور اسٹاک مارکیٹ ٹریک پر آگئی ہے۔



Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top