لاہور: اے ٹی ایم فراڈ کرنے والے گروہ نے شوبز سے لا تعلقی اختیار کرنیوالی سابق گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ کے بینک اکاونٹ سے لاکھوں روپے نکال کر اسے خالی کردیا۔
اپنی ٹویٹ میں رابی نے نجی بینک کے ناقص سیکیورٹی نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بینک جیسا بڑا ادارہ بھی چوری نہیں روک سکتا، آج سیاحتی مقام مری میں جب اے ٹی ایم کارڈ استعمال کیا تو پتا چلا کہ میرا بیلنس صفر تھا جس کے بعد بینک فون کیا تو معلوم ہوا کہ کسی نے لاہور میں جعلی اے ٹی ایم کے ذریعے میرے بینک اکاؤنٹ سے تمام پیسے نکال لیے ہیں۔
پاکستان میں الفلاح بینک جیسی بڑی کمپنی بھی چوری کو نہیں روک سکتی، آج مری میں جب اے ٹی ایم کارڈ استعمال کیا تو پتہ چلا بیلینس صفر ہے، فون کر کے پوچھا تو کہتے ہیں لاہور میں کسی نے میرے کارڈ سے سارے پیسے نکال لیے،اگر آپ کا اکائونٹ اس بینک میں ہے تو احتیاط کریں#alfalahbank— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) August 28, 2020
رابی پیرزادہ نے اپنے مداحوں کو تنبیہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اگر آپ کا اکاؤنٹ اسی بینک میں ہے تو احتیاط کریں۔
Alfalah bank and the theif !Few references in Quran, hope we can learn— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) August 30, 2020
اس دنیا میں تو ہم شائد کسی سے دھوکہ یا فراڈ کر کے چند لمحات خوشی کے بیتا لیں مگر آخرت میں ایسے لوگوں کے لئے دردناک عذاب ہے۔ کاش لوگ میری بات سمجھ سکیں۔
اور دنیا کی زندگی تو محض دھوکے کا سامان ہے
(آل عمران 185) https://t.co/LkHW0QD848
رابی پیرزادہ نے چوری سے متعلق قرآن پاک کی سورہ العمران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’اس دنیا میں تو ہم شاید کسی سے دھوکا کرکے چند لمحات خوشی کے گزار لیں گے مگر آخرت میں ایسے لوگوں کے لیے دردناک عذاب ہے، کاش لوگ میری بات سمجھ سکیں کیوں کہ دنیا کی زندگی تو محض دھوکے کا سامان ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے اس حوالے سے جب متعلقہ بینک حکام سے بات کی تو انتظامیہ نے جواب دیا کہ ان کے کارڈ سے لاہور میں کسی نے پیسے نکال لیے ہیں۔
واقعہ کے بعد رابی پیرزادہ نے اپنے چاہنے والوں کے نام ایک پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہناتھا کہ پاکستان میں معروف نجی بینک جیسی بڑی کمپنی بھی چوری کو نہیں روک سکتی، اگر آپ کا اکائونٹ اس بینک میں ہے تو احتیاط کریں۔ اگر ہم ان معروف بینکوں پر بھی بھروسہ نہیں کرسکتے تو ہمیں کیا کرنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے اکاؤنٹ سے54ہزار روپے نکالے گئے ہیں، یہ اتنی رقم ہے جس کے ذریعے وہ16خاندانوں کی مدد کرسکتی ہیں۔
واضح رہے کہ شوبز سے لا تعلقی اختیار کرنیوالی سابق گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے نعت خوانی اور خطاطی کے بعد حجاب اور برقعہ کا برانڈ متعارف کرانے کا اعلان کرایا تھا،ایک انٹرویو میں رابی پیرزادہ نے بتایا کہ چند روز قبل جب میں گھر آئیں تو 5 خواتین مدد مانگے کیلئے ان کے دروازے کے باہر موجود تھیں ان خواتین نے کہا کہ آپ اداکاری اور ٹی وی کو خیر بعد کہنے کے باوجود ہماری مدد کرتی ہیں جبکہ آپ کے آمدنی کا ذریعہ بھی نہیں ہے۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں